کرکٹ

”آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز پر پابندی نہ ہوتی تو کئی کھلاڑی انتہائی مہنگے داموں خریدے جاتے” سابق بھارتی کرکٹر کا بیان


سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ اگر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں پاکستانی کرکٹرز پر پابندی نہ ہوتی تو سرحد پار کے کئی سٹارز کی خدمات انتہائی مہنگے داموں حاصل کی جاتیں۔

ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ اسی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل میں انہیں مہنگے ترین داموں میں خریدا جاتا۔ سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی بیٹرز سے زیادہ پاکستانی باؤلرز کا انتخاب کرنا پسند کریں گے۔

پاکستانی بیٹر فخر زمان میں بھی آئی پی ایل کی کئی ٹیمیں دلچسپی لے سکتی ہیں۔ اسی طرح وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کسی ٹیم میں ہونا نمایاں فرق لاسکتا ہے۔

شیئر کریں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button