تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کافی وقت کے بعد آرام کا موقع ملا جس کا اب فائدہ ہوگا، تازہ دم ہو گیا ہوں، مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے، انرجی لیول بہتر کیا اور مسلز کو آرام ملا ہے۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق حارث رؤف نے کہا کہ اب کوشش ہے کہ کرکٹ اسکلز پر کام کروں اور خود کو مزید بہتر کروں، جب میدان میں ہوں تو ہر میچ میں سو فیصد دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں مقابلہ بڑھ رہا ہے، پاکستان کے لیے بیک اپ میں فاسٹ بولرز کا ہونا اچھی بات ہے، احسان اللہ کا آنا بھی اچھا ہے، دنیا پاکستان کے پیس بولرز کی ہمیشہ تعریف کرتی ہے۔

حارث نے کہا کہ ون ڈے سیریز سے کوشش کروں گا مزید سیکھوں اور جہاں مجھے بہتر ی چاہیے اسے بہتر کروں، کوشش ہو گی جو سیکھوں وہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں کام آئے، ایشیاءکپ سے پہلے بھی ہماری ایک ون ڈے سیریز ہے تو اچھی تیاری ہو جائے گی۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ بیٹنگ کو بہتر کروں جس طرح شاہین آفریدی نے بہتر کی ہے، ویسے ہم بھی ایک دو چھکے لگا لیتے ہیں، شاہین آفریدی جب بیٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ میں بھی بیٹنگ کر لیتا ہوں، ہم ایک دوسرے سے گھلتے ملتے، اکٹھے رہتے اور مذاق بھی کرتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں