تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ افغانستان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، جس میچز 24، 26، اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے، شاداب خان کی قیادت میں قومی ٹیم شارجہ روانہ ہو چکی ہے، دوسری جانب راشد خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم بھی شارجہ پہنچ چکی ہے،


شاداب خان نے کہا کہ مجھے جو ذمے داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا، نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں، یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں بہت پُرجوش ہوں،

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
محمد حارث ،صائم ایوب ،شان مسعود ،شاداب خان ،اعظم خان ،اماد وسیم ،محمد نواز ،فہیم اشرف، نسیم شاہ ،زمان خان ،اور احسان اللہ شامل ہیں، مزید پچ اور موسم کو دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیاجائے گا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں