تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آج کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ لاہور قلندرز کے لیے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے مزید ایک میچ ہارنے کی صورت میں اس کا پی ایس ایل 8 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 7 میچ جیتنے والی دفاعی چیمپئن قلندرز کی ٹیم لگاتار 2 میچ ہار چکی ہے اور ان دو شکستوں میں ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر کی 84 رنز کی شکست بھی شامل ہے۔

قلندرز کی ٹیم کا بیٹنگ میں انحصار فخر زمان پر ہے جو گیارہ میچوں میں 384 رنز بناچکے ہیں۔ اس کے بعد پی ایس ایل کے ٹاپ17 بیٹرز میں قلندرز کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 171 رنز بناسکی۔

ایک وقت میں جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوچکی تھی ایسے میں پشاور زلمی کے بولرز نے اختتامی لمحات میں نپی تلی بولنگ کرکے یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کو پہلا نقصان رحمان اللّٰہ گرباز کی صورت میں اٹھانا پڑا جب 13 رنز کے مجموعے پر انہیں عظمت اللّٰہ عمرزئی نے آؤٹ کیا۔ گرباز نے 10 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد ایلکس ہیلز اور صہیب مقصود نے سنچری پارٹنرشپ بنا کر میچ کو پشاور زلمی سے دور کردیا تھا۔

صہیب مقصود 128 کے مجموعے پر 48 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، لیکن اس کے بعد پشاور زلمی کے بولرز نے لائن اور لینتھ پر گیند بازی کرتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں لینے کا آغاز کردیا۔ صہیب کے بعد

اعظم خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں 133 پر سلمان ارشاد نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد 137 کے مجموعے پر ایلکس ہیلز عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلیکولن منرو 4 اور فہیم اشرف 5 رنز کے مہمان ٹھہرے

جبکہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن تاہم یہ ٹیم کی جیت کے لیے کافی نہ تھی۔ پشاور زلمی کے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عظمت اللّٰہ عمرزئی نے ایک وکٹ لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں