تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 171 رنز بناسکی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ہم نے پہلے 10 اوور اچھی باؤلنگ نہیں کی تھی اور ہمار ا باڈی لینگوئج پازیٹو نہیں تھی لیکن پھر باؤلنگ میں اچھا کم بیک بھی کیا ۔
میچ کے بعد شکست کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ابتدائی طور پر سب کنٹرول میں تھا لیکن پھر غلطیاں ہوئیں۔ ہم نے اتنی زیادہ غلطیاں نہیں کیں لیکن
زلمی ٹیم نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اوریارکر لینتھ پر باؤلنگ کی جس سے ہم مشکل میں پڑے ۔شاداب خان نے کہا کہ ٹورنا منٹ کے کچھ میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ۔