تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو متنبہ کر دیا ہے کہ وہ شارجہ میں ہونے والی سیریز کے دوران اپنے کھلاڑیوں کے روئیے پر نظر رکھیں اور ماضی کی طرح انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف اشتعال انگیزی سے باز رکھیں۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ
میں نے دبئی میں افغانستان کے حکام سے کراﺅڈ کنٹرول اور ان کے کھلاڑیوں کے روئیے کے بارے میں بات کی ہے۔ ”میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے پاس اپنے مداحوں اور کھلاڑیوں کو سنبھالنے کی کیا ضمانت ہے،
کیونکہ ماضی میں اس حوالے سے ہمارا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کنٹرول کریں۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
ہمارے پاس جیت اور ہار کے حوالے سے تجربہ ہے، اس لیے ہم اپنے جذبات پرع قابو رکھ سکتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نئے ہیں، اس لیے انہیں اپنے کھلاڑیوں پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔“