تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 76 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوالیفائر میچ میں


شاہین نے ملتان سلطانز سے شکست کی وجہ خراب بلے بازی کو قرار دے دیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کسی ٹیم کے اہم بلے باز جلد آوٹ ہوجائیں تو ٹیم پر پریشر آجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے کیچز اور رن آوٹ کسی بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم بد قسمتی سے فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز خراب نہیں تھیں، گیند اچھا سوئنگ ہو رہا تھا اور ملتان نے کنڈیشن سے اچھا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں