تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد شاداب خان کا پہلا بیان آ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں شاداب خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔


شاداب خان نے کہا کہ مجھے جو ذمے داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا، نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں

یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں بہت پُرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں، کوشش کریں گے کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے یہ سیریز بھی اسی طرح دلچسپ ہو۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں