تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کوالیفائر میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا گذشتہ سال کی فائنلسٹ محمد رضوان کی ملتان سلطانز سے گھمسان کا رن پڑیگا۔ شام 7 بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے تماشائیوں کا جوش وخروش عروج پر ہے،

تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ملتان لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی سیریز کے لئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،

افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان کپتان ہوں گے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

قومی اسکواڈ
شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

’سینئر کو آرام اور نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے‘
نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز میں پی ایس ایل میں شریک نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، سینئر پلیئرز کو آرام اور نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے، نئے کھلاڑیوں کو ابھی سے تیار کرنا پڑے گا، ہمیں اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں