تفصیلات کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابراعظم، رضوان ،حارث روف، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان سے بات کر لی ہے ، ان کو آرام دینے جارہے ہیں، سارے خوش ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ان کو کسی قسم کی کوئی مسئلہ نہیں ہے،


افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب کو کپتان بنانے کافیصلہ میراہے ، کیونکہ وہ نائب کپتان ہے اور اس کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غور کیا کہ اگر ہم وہ ٹیم بھیجیں جو سیریز میں کلین سویپ کر کے تو آئے لیکن

اس سے کیا فائدہ ہو گا، ہمیں اب اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سوچنا ہے ، اب سے تیاری کریں گے ، نئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا شروع کرنا ہے تو ابھی سے شروع کرنا پڑے گا،

اس سیریز میں نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیں گے ،پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، سلیکٹر ز نے اتفاق کیا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جائے ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں