تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی عثمان خان نے کہا کہ ایسی تاریخی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بارے میں بلکل نہیں سوچا تھا ،اس سے پہلے بھی ایک میچ میں موقع ملا تھا لیکن بد قسمتی سے اس میچ میں بہتر پرفارم نہیں کر پایا تھا،
میں نے سوچا تھا کہ اگر اب موقع ملا تو کچھ کر کے دکھاؤں گا۔ عثمان خان نے کہا کہ جب بلے بازی کے لیے میدان میں آیا تو پہلے کچھ گیندیں سمجھ نہیں آئیں ،پھر
رضوان بھائی میرے پاس آئے اور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلو، اگر ٹائم لینا چاہتے ہو تو ٹائم لو اور اگر بڑی شارٹس کھیلنا چاہتے ہو تو وہ کھیلو۔ عثمان خان نے بتا یا کہ
کپتان کی جانب سے حوصلہ ملنے کے بعد ایک چوکا لگایا اور پھر میرا اعتماد بحال ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بلے پر گیند آنے لگی تھی اس لیے میں نے بڑے شارٹس کھیلے۔