تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں افرو ایشیا کپ کی حتمی منظوری دی جا سکتی ہے۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اس منظوری کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی رواں سال جون میں ایشیا الیون کی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔


اس ضمن میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کا کہنا تھا کہ ایشیا افرو کپ کی بحالی کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ ہم نے اس حوالے سے چند تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہوگا،

جس سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقا میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی کافی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ قانونی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔ افرو ایشیا کپ سیریز

پہلی بار 2005 میں بھی کھیلی گئی تھی جبکہ 2007 میں شیڈول دوسرے ایڈیشن سے قبل ہی مذکورہ ایونٹ کو ختم کردیا گیا تھا، جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں