تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ اب مزید ایک ٹیم پلے آف میں جگہ بناسکتی ہے اور اس دوڑ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں، کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
پشاور زلمی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور کوئٹہ 9 میچز میں سے 3 جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس حوالے سے دو میچز اب انتہائی اہم ہیں۔
آج کوئٹہ ملتان کے مدمقابل آئے گی۔ پلے آف میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کو نہ صرف یہ 80 سے زیادہ کے مارجن سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اتوار کو پشاور اسلام آباد کیخلاف اپنا میچ بری طرح ہار جائے۔
اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ پلے آف میں جاسکتا ہے۔ اگر کوئٹہ اپنا میچ ہار گیا تو پشاور از خود پلے آف میں پہنچ جائے گا۔ البتہ کوئٹہ کی جیت کی صورت میں اتوار کو
پشاور زلمی کو پلے آف میں پہنچنے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ جیتنا ہوگا۔ اگر کوئٹہ اپنا میچ جیت گیا اور پشاور میچ ہار گیا تو پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔