تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز لگاتار شکستوں کے باعث کافی مشکلات کا شکار ہے، اگر اگلے میچز بھی ہار گئے تو ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہو سکتا ہے، ٹورنامنٹ کے شروع میں ملتان سلطانز سب سے تگڑی ٹیم نظر آ رہی تھی، پھر اچانک تین لگاتار میچ ہارنے سے اب ٹاپ 2 میں آنا بھی مشکل ہو گیا ہے،


پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم نے شروعات تو اچھی کی تھی مگر اس کے بعد مومینٹم کھو بیٹھے اور ابھی تک پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرسکے، ملتان سلطانز کی ٹیم باؤلنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے،

احسان اللہ کے علاوہ کوئی بھی باؤلر اچھا پرفارم نہیں کر پا رہا، اسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتان سلطانز ویسٹ انڈیز کے مشہور سلوٹ کرنے والے باؤلر

شیلڈن کوٹرل کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے، وہ اگلے تمام میچز کے لیے دستیاب ہونگے، امید کی جا رہی کہ شاید اب باؤلنگ کی خامی دور ہو جائے گی،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں