تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پشاور زلمی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں صائم ایوب کے ساتھ پہلی وکٹ پر 162 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، اور انہوں نے اس میچ میں ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 8ویں سنچری بنائی۔
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 8 سنچریاں بنانے والے ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کلنگز کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ بابر اعظم سمیت ان 4 انٹرنیشنل کرکٹرز سے بھی زیادہ ٹی 20 سنچریاں
کرس گیل کی ہیں، جنہوں نے دوران کیریئر 22 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان کی پی ایس ایل میں یہ پہلی سنچری ہے، انہوں نے 26 نصف سنچریوں کے بعد یہ پہلی سنچری بنائی ہے۔