تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 240 کرکے ہاریں گے تو مایوسی ہوتی ہے، پلان کے مطابق باولنگ نہیں ہوئی، کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، جیسن روئے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، راولپنڈی میں ہمیشہ بیٹنگ وکٹ ہوتی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایسا کاؤنٹر اٹیک ہوتا ہے تو اچھی باولنگ کرنا پڑتی ہے، 240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے دو میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں، اگلے میچ میں کوشش کریں گے کہ 280 کرلیں،
کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ صائم ایوب ہر میچ میں پہلے سے بہتر کررہا ہے، صائم ایوب ہر میچ میں کچھ بڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صائم سمیت ہر پلیئر پر نظر ہے،
جو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا دیکھیں گے، ہمیشہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں بھی سنچری کروں جو آج پوری ہوگئی۔ جو آج باولرز سے امید تھی انہوں نے ویسا نہیں کیا۔