تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی ،


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ،سرفراز احمد انجری کے باعث پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں،

سرفراز احمد کی جگہ بسم اللہ خان کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے، محمد نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ کوئٹہ اگر آج ہارا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں