تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 10 ویں اوور کے بعد اچھی باؤلنگ کی جاسکتی تھی، اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں جب شروعات کی تو وکٹ کافی اچھا تھا،


پہلے چھ اوورز میں اچھا سکور کیا، صائم نے پلان پر عمل کیا اور پریشر بھی نہیں آنے دیا، شاہین کو دیکھتے ہوئے اوپننگ کیلئے لیفٹ اور رائٹ ہینڈ بیٹر کا پلان بنایا تھا،

آخری پانچ اوورز کا فائدہ نہیں اٹھا پائے اور چھ سے سات وکٹیں گنوادیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میچ کھیلتے ہیں تو بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، 10 اوورز کے بعد

اچھی باؤلنگ کرسکتے تھے، ہر بار ٹارگٹ 200 نہیں ہوتا ، کبھی کم سکور کا بھی دفاع کرنا پڑ جاتا ہے اس لیے اس کمی پر قابو پائیں گے۔ اور اگلے میچوں میں اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں گے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں