تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف پلان یہی تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پلان پر عمل کرسکیں، وہ اپوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان تشکیل دیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 200 تھا ، کوشش تھی کہ بلا خوف کھیلنا ہے اور 200 سے جتنا اوپر جائے لے کر جانا ہے۔ خیال رہے کہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی ہے۔ پشاور کی طرف سے اوپنر آنے والے صائم ایوب نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں