تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کی باؤلنگ کو ہر میچ میں 200 رنز نہیں کھانے چاہئیں۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ فہیم اشرف جیسا کھلاڑی ہے وہ خود کو شو کرا رہا ہے،
شاداب خان نے کہا کہ محمد وسیم وسیم اور فاروقی نے جس طرح آخر کے اوورز میں باؤلنگ کروائی اس سے ہمیں مومینٹم واپس ملا۔ ہمیں لگتا ہے ہمنے 20 رنز بچائے تھے انہوں نے کہا کہ
ہماری بیٹنگ کافی مضبوط ہے، ہماری باؤلنگ ایسی نہیں ہے کہ رنز کو روک پائے، اگرچہ ہماری باؤلنگ اچھی ہے لیکن 200 رنز ہر میچ میں تو نہیں کھانے چاہئیں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ
فہیم اشرف، اعظم خان اور آصف علی اچھی فارم میں ہیں، سارے کھلاڑی اچھی فارم دکھا رہے ہیں جو اگلے مرحلے میں بہت کام آئے گی۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے،