تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر بھی اسلام آبادیونائیٹڈ کے اعظم خان کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں، اعظم نے پی ایس ایل میں پرفارمنس کے باعث اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے
حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا ہے،
وہ اننگز بھی بناتا ہے، اور فنش بھی کرتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں جب 20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن
آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم خان بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔