تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک پیشگوئی کی تھی جو بظاہر اب بلکل سچ ثابت ہورہی ہے۔ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے تھے۔
تاہم میچ کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد کے ساتھ خوشگوار انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ جامنی رنگ پہنا ہوا ہے نہ یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے’۔
بظاہر وہاب کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم! بلکل اچھا پرفارم نہیں کرے گی، زلمی کے فاسٹ بولر کی پیش گوئی پر افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ ٹاپ کرے گا ٹاپ۔