تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بینچ پر بیٹھے ہوئے لڑکوں کو بھی اب موقع دیا جائے گا۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ میچ میں ایسا کہی پر بھی نہیں لگا کہ رنز کم ہیں،


ہمیں باؤلنگ پر مکمل اعتماد ہے، بیٹنگ بھی کافی اچھا کر رہی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی اچھا کرتی رہے گی، سیم بلنگز اور عبداللہ شفیق کی اچھی پارٹنر شپ کی وجہ سے 180 تک پہنچے۔

اینکر کی جانب سے پوچھا گیا کہ اب تو لاہور کی ٹیم کافی بہتر پوزیشن میں آگئی ہے ، کیا اب ان لڑکوں کو موقع دیا جائے گا جو بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ پلے آف مرحلے کیلئے تیاری کی جاسکے؟

اس سوال پر لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں ، کوشش رہے گی کہ اب انہیں بھی موقع دیں، وہ بھی کھیلنے آئے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں