تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاور پلے کے بعد بیٹنگ میں خلاء آرہا ہے جس کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔


لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاور پلے کے بعد وکٹیں گریں، جب ہارتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، خلا ءموجود ہے، یہاں پر کام کرنا پڑے گا،

ہماری ٹیم میں دنیا کی بہترین پاور ہٹرز ہے لیکن 7 سے 11 ویں اوور کیلئے کچھ بہتر پلان کرنا پڑے گا۔ باؤلنگ کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ

ایک باؤلر کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ رنز پڑ رہے ہیں، جب آپ 20 اوور کے میچ میں 23 اوور کرائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ کوشش کریں گے اگلے میچ سے بھرپور واپسی کریں

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں