تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان غمزدہ ہو گئے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد اپ سیٹ ہیں اور غمزدہ ہیں، لیکن


یہ کرکٹ ہے اور یہ ایسے ہی چلتی ہے۔ وہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھیں گے اور اپنا گیم پلان دوبارہ تشکیل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں