تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آج ہماری اوپر کی وکٹیں جلدی گر گئیں تھی جس کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ اوپر کے نمبر پر آ کر بیٹنگ کروں اور سکور کر چلاوں۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
کبھی کبھی ٹاپ آرڈر فلاپ ہو جاتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے اور آج کے میچ میں سکندر رضا اور راشد خان نے پچ پر کھڑے ہو کر یہ ثابت بھی کیا،
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بس اپنی باولنگ پر بھروسہ ہے ، ہر باولر کی اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے،
شیئر کریں