تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باﺅلنگ نے بھی شاندار کم بیک کیا ہے۔ میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف شروع میں وکٹیں گرنے سے
ٹیم پر پریشر آگیا تھا لیکن ریو مین پاول، کیڈمور اور حسیب اللہ خان کی شاندار بیٹنگ نے ایک اچھا اسکور کرنے میں کافی مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ ہمیشہ سے ہی
بیٹنگ کے لیے ساز گار ہوتی ہے اس لیے میچ سے قبل کہا تھا کہ ہم اس وکٹ پر 180سے 190رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ
کراچی کنگز کے بیٹر نے شروع میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ہمارے باﺅلرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے