تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں تین دن پریکٹس کی، پلاننگ یہ تھی کہ اگر پاور پلے میں وکٹ نہیں دیں گے تو لمبا سکور بھی کرسکتے ہیں، پاور پلے میں وکٹ نہیں دیتے تو بعد کے اوورز میں سکور بن جائے گا،
ہم اپنے پلان میں کامیاب ہوئے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کے بعد بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ پلان یہی تھا کہ اگر 160 سے 170 رنز ہوجائیں تو جس قسم کی ہماری باؤلنگ ہے اس کا دفاع کرسکتے ہیں،
بیٹنگ میں سب سے زیادہ کام عبداللہ شفیق نے کیا، بال تھوڑا پرانا ہوا تو میں نے بھی ہٹ لگائیں۔ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے
میرے لیے بہت آسانی ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اپنا نیچرل گیم کھیلوں۔ خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی ہے۔