تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور میں ہی ہوں گے ۔ “دنیا نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے،


جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کی نگران حکومت نے بھی پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے رقم دینے سے انکار کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے

لاہور اور راولپنڈی میں میچز کروانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 50کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا، رقم کا مطالبہ حیران کن طور پر سیکیورٹی اور لائٹنگ کے اخراجات کی مد میں کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا گیا تھا، پی سی بی حکام کاکہنا تھا کہ کراچی میں میچز کروانے پر تو یہ اخراجات ادا نہیں کرنے پڑتے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں