تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اعظم خان کا کہنا ہے کہ والد میری اننگز دیکھ کر خوش ہوئے ہوں گے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ہار پر افسردہ بھی ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کاکہنا تھا کہ
ایک سٹار کھلاڑی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بہت دباﺅ ہوتا ہے لیکن میں نے پہلی گیند سے ہی اپنی سوچ کو مثبت رکھا جس کی وجہ سے
ایک اچھی بلے بازی کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے ٹی 20کیریئر کی سب سے بہترین اننگز تھی جس کا کریڈیٹ میرے والد کو ہی جاتا ہے ۔
شیئر کریں