تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی جیتا ہوا میچ ہار گیا، کراچی 5 میں سے 4 میچ ہار گیا، اب کراچی کو سوچنا پڑے گا اور اپنی غلطیوں سے بھی سیکھنا پڑےگا۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ
آخری اوور تک میچ ملتان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا ، جس طرح عباس آفریدی نے نو بال اور وائڈ بالز کروائیں، مگر پھر بھی کراچی انکا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ
شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہے اس کو ذمہ داری لینی چاہیے تھی کہ آگے آکر ٹیم کو مشکل سے نکالیں، یہ سینئر کھلاڑی کا کام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
حیدر علی کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کر رہا ہے، اس کو ہر نمبر پر کھیلا کے دیکھ لیا ہے، لیکن ہر بار غلطی کر رہا ہے، ٹیلنٹ ہے مگر سنجیدگی سے نہیں کھیل رہا۔