تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں ایسے دو میچز ہوئے ہیں جو ہمیں جیتنے چاہیے تھے، دو میچز کی شکست مجھے انفرادی طور پر بہت زیادہ چبھ رہی ہے، آخری میچ کی جیت سے ہمیں بہت اعتماد ملا ہے، میری کوشش ہے کہ جو مجھے رول دیا جائے اس کے مطابق کھیلوں،
لاہور قلندرز کی ٹیم بھی مضبوط ہے، لاہور قلندرز کے خلاف جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے،
کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ملتان کے پاس نوجوان فاسٹ بولرز اچھے ہیں، بولرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھلانے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، نوجوان فاسٹ بولرز کو
ابھی دو سے تین سال کھیل کر تجربہ حاصل کرنے دیں، ان باولرز کی اوسط سپیڈ چار اوورز کی بجائے دس اوورز تک ہوجانی چاہیے، نئے بولرز کو جلدی مت کھلائیں انٹرنیشنل کرکٹ کا ماحول الگ ہوتا ہے۔