تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑی اور پنجاب کے نگران وزیر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں کو ان سے بلکل ڈرنا نہیں چاہیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کی پہلی اننگز کے اختتام پر سپورٹس اینکر زینب عباس نے سوال کیا کہ آپ پنجاب کے نگران وزیر بن گئے ہیں تو


کیا ساتھی کھلاڑی آپ سے ڈرتے ہیں؟ اس سوال پر وہاب ریاض نے جواب دیا کہ وزیر تو وہ تب بنیں گے جب حلف اٹھائیں گے۔ ویسے بھی سارا دن انہی لوگوں کے ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا ہے

اس لیے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے چار اوور کرائے اور 25 رنز دیے

تاہم وہ اس میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے 4 اوورز میں کوئی بھی نو بال نہیں کی

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں