تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے اور ایک بری خبر، بری خبر یہ ہے کہ اہم کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے، ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق
انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین کے بعد ہی لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیام ڈاؤسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اور دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ
افغانستان کے آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کے مین کھلاڑی راشد خان پاکستان پہنچ چکے ہیں، اور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے لیے دستیاب ہونگے، اس لیے کہا جا رہا ہے کہ لاہور قلندرز کا اصل ٹورنامنٹ اب شروع ہوگا