تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے سیزن 8 میں ملتان سلطانز سے ہونے والے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہیں، وہ کراچی کنگز کے ساتھ ملتان کا سفر نہیں کریں گے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔ کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے مداحوں کےلیے بری خبر آگئی۔ لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں
ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے، اسکین کے بعد لیام ڈاسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔ لیام ڈاسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔