تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باولر کا اپنا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ باولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عامر نے جان بوجھ کر کچھ بھی ایسا کیا، بابراعظم کی طرف گیند پھینکنا
ہیٹ آف دی مومنٹ کا نتیجہ تھا۔ عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا،
کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج ہم پہلے سے بہتر کمبینیشن اور پلاننگ کے ساتھ میدان میں آئے تھے اور کامیابی ملی، یہ جیت ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ ہے