تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے ، ابھی ٹورنا منٹ کی شروعات ہے ، آنے والے میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کراچی کنگز سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ


ابھی ہم اپنی باولنگ اور بیٹنگ کو ٹیسٹ کر رہے ہیں،ابھی ٹورنا منٹ کے بہت سے میچز رہتے ہیں ، اپنی غلطیاں ڈھونڈنے کے بجائے ،آئندہ میچز میں بہتر پرفارمنس پر توجہ دیں گے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ طاہر بیگ اور زمان خان اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے

پہلے ہم نے اچھی بلے بازی کی، وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل تھا پر ہم نے سمجھداری سے بلے بازی کی اور اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا، اور پھر باؤلرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی جسکی وجہ سے کامیابی ملی

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں