تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی نے دن میں 150 چھکے مارنے کی بات کی تردید کر دی۔ میں انسان ہوں، مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا، میں صرف 40 کے راؤنڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا۔


انہوں نے کہا کہ 150 چھکے کون مار سکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں، میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں،

مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ احسان اللّٰہ کی شکل میں تیز رفتار باؤلرز آ رہے ہیں،

ملتان سلطانز کے اس باؤلر کو تیز باؤلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، احسان اللّٰہ تسلسل کے ساتھ ایک اسپیڈ کے ساتھ باؤلنگ کرتا ہے، جو اچھی بات ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں