تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم نے اچھا ٹارگٹ دیا تو پر امید ہو گئے تھے کہ اب میچ جیتا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارٹن گپٹل نے جس صورتحال میں اننگز کھیلی ،میرا خیال سے وہ پی ایس ایل کی بہترین اننگز تھی،


اس اننگز سے ٹیم کا مورال بلند ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے باولرز نے بہت اچھی باولنگ کا مظاہر ہ کیا ، حالات کافی مشکل تھے ، ڈیو کا بھی فیکٹر تھا

جو مشکلات پیدا کر رہا تھا لیکن باولرز نے پلان کے مطابق بہت اچھا پرفارم کیا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پاور پلے میں ہماری وکٹیں گر رہی ہیں جس کے بارے میں سوچنا ہو گا اور

اس چیز کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ کراچی کنگز چیز کرنے کے لیے ٹھیک جا رہی تھی لیکن عماد وسیم کو جلدی آؤٹ کر دینا میرے لیے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں