تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اب ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا اور سخت فیصلے لینے ہونگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ کا آغاز اچھا ہوا تھا، لیکن آخر کے اوورز میں خراب باولنگ کی،
فیلڈنگ میں بھی پرفارمنس بلکل اچھی نہیں تھی، ہم نے کیچز بھی چھوڑے تھے جس کی وجہ سے ہمیں زیادہ سکور لگا، مجھے امید تھی کہ ہم140رنز تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پکڑ لیں گے لیکن
بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سارا سال اچھی باولنگ کرواتا ہوا پی ایس ایل میں آیا ہوں لیکن جب ٹیم ہی جیت نہ سکے تو آپ کی پرفارمنس بھی اہمیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں سوچ سمجھ کر دوبارہ تگڑے طریقے سے میدان میں اترنا ہے اور کھیل میں جارحیت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اور مضبوطی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واپسی کرنی ہوگی