تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ محمد عامر، عماد وسیم اور بابراعظم کے درمیان کوئی رنجش ضرور ہے۔ کرکٹ پاکستان کے خصوصی پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل


محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے لگتا ہے کہ کپتان بابراعظم کیساتھ دونوں کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔

لگتا ہے کہ یہ دشمنی پی ایس ایل 8 کو ہائپ دے رہی ہے، میرے خیال میں بعض اوقات دل میں کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو باہر آہستہ آہستہ باہر آتی ہیں اور ہمیں گراؤنڈ میں مزید نظر آئیں گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں