تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے فاسٹ بولر اور پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا موقع ملا تو میں نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیلئے بھی کچھ کرنے کا سوچ کر آیا ہوں،


میرا ٹارگٹ زیادہ ٹورنامنٹ کرانا اور کھلاڑیوں کو مراعات دینا ہے، کرکٹرز کی ڈیلز، مراعات اور شہرت زیادہ ہوتی ہے، ہاکی ،سکواش اور بیڈ منٹن، اولمپکس اور دیگر گیمز کیلئے

ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 6 چھکے پڑنے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، جب 6 چھکے پڑے تھے تب بھی دکھ نہیں ہوا تھا اوراب بھی دکھ نہیں ہے،

افتخار احمد بھرپور فارم میں ہیں 6 چھکے مارنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک نمائشی میچ تھا ڈومیسٹک میچ کی طرح شدت نہیں ہوتی، دیکھنا یہ ہو گا کہ پی ایس ایل 8 میں کیا کارکردگی ہوتی ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں