تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میچ میں وکٹیں گرنے سے پریشر آیا۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی باؤلنگ میں خامیاں تھیں، فیلڈنگ کی وجہ بھی سے زیادہ سکور ہوگیا،
بابراعظم کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں پلان پر عمل نہیں کرپائے ، وکٹ کافی اچھا تھا جس سے بلے بازوں کو مدد مل رہی تھی۔ انہوں نے پشاور زلمی کی بیٹنگ کے حوالے سے کہا کہ
محمد حارث اور صائم ایوب نے جس طرح کھیلا وہ حوصلہ افزاء تھا، وکٹیں گریں تو پریشر آیا، کوشش ہے کہ اگلے میچوں میں اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں۔
ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ملتان میں کراچی سے مختلف کنڈیشنز ہیں، اس پر بات کرکے جو بہترین کھلاڑی ہوں گے ان کو پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔