تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز میں شامل زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بٹ نے کہا ہے کہ وہ اب تک دنیا میں جتنی بھی لیگز کھیلے ہیں ان میں پاکستان سپر لیگ کا معیار سب سے بہتر پایا ہے، آئی پی ایل اب تک نہیں کھیلے، اب کھیلنے جائیں گے جس کے بعد وہاں کی کرکٹ دیکھیں گے لیکن
پوری دنیا یہی مانتی ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ 2 بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ “جیو نیوز “کے مطابق سکندر رضا بٹ نے کہا کہ ایک میچ ایک رن سے جیتا گیا، دوسرا میچ 2 رنز سے،
اب اس سے زیادہ سخت مقابلہ اور کیا ہوسکتا ہے؟ ابتداء میں ہی ایسے زبردست میچز لیگ کیلئے کافی زیادہ فائدہ مند ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز بہت زبردست ہوا ہے،
شروع میں 2 بہت بڑے اور اچھے میچز ہوئے، یہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت اچھی بات ہے، اس طرح کے میچز سے فینز ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہوجاتے ہیں۔ اور کھیلنے والے کھلاڑیوں کی گیم میں بھی بہتری آتی ہے،