تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر نے کراچی کنگز سے پشاور زلمی کی جیت کا کریڈٹ ٹام کوہلر کیڈ مور کی جا رحانہ بلے بازی کو دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں پچ بہت اچھی تھی جو باولنگ کو سپورٹ بھی کر رہی تھی لیکن


پشاور زلمی کے ٹام کیڈ مور نے بہت اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اس طرح ہوتا رہتا ہے، کوئی دن اچھا ہوتا ہے تو کوئی دن برا ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں

کسی بھی قسم کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، محمد عامر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے ، میچ میں صرف چند

غلطیاں ٹیم کی شکست کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے خلاف ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم ٹورنا منٹ میں واپسی کریں گے ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں