تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری بار شکست کا مزہ چھکنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے خلاف ہم نے


اچھی باولنگ کا مظاہرہ بلکل نہیں کیا اور فیلڈنگ بھی خراب ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پچ بلے بازی کے لیے کافی مشکل تھی لیکن ہم نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا،

حیدر علی نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔ عماد وسیم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کو کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا، ہماری فیلڈنگ بلکل بھی اچھی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ

ہم مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، جیسے ہی کمبی نیشن ایڈجسٹ ہو گا تو کراچی کنگز کی اچھی ٹیم سامنے آئے گی۔ اور میچ جیتنا شروع ہو جائے گی،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں