تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آخری نمبروں تک بلے باز موجود ہیں جس کا ہم بہتر طریقے سے استعمال کرنا چاہتے ہیں،
ہمارے پاس طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت ہم نے اپنا گیم پلان مرتب کرنا ہوتا ہے ، یہ غلط بھی ہو سکتا ہے اور ساری ٹیم 100سکور پر بھی آوٹ ہو سکتی ہے ، لیکن ہم سب ایک پیج پر ہیں کہ
ہم نے اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف میرا بیٹنگ نہ کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا ، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں
محمد آصف بھی زیادہ سکور نہیں کر سکے تھے ، اس لیے میں نے سوچا کہ اس مرتبہ محمد آصف کو اوپر بھیجا جائے تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو۔