تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر لگائے گئے جرمانے پر سوشل میڈیا پر شاندار کمنٹ کردیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو 2 رنز سے شکست دی۔


تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے کپتان بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی پر میچ کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جسے

جاوید آفریدی نے “ٹیم کا صدقہ” قرار دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں