تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم باؤلر میر حمزہ بھی انجرڈ ہوگئے۔ میر حمزہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے گزشتہ روز میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انکی جگہ
انہوں نے اپنے اوور کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا۔ میر حمزہ کو میچ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ نے میر حمزہ کی رپورٹس آنے کے بعد
بتایا ہے کہ وہ اس پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم انکے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، “جیو نیوز” کے مطابق میر حمزہ کو انگلی میں فریکچر ہے،
دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، انکی ٹیم کا مین فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی انجری کا شکار ہو کر اس پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔