تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی جانب سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کر کے پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے کھلاڑی احسان اللہ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اچانک جذباتی ہو گئے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی پرفارمنس کا کریڈٹ رضوان بھائی کو جاتا ہے۔
احسان اللہ کا کہنا تھا کہ آج پچ اچھی تھی جس پر گیند بہت تیزی کے ساتھ نکل رہا تھا ، یہ بات کرتے کرتے احسان اللہ جذباتی ہو گئے اور پورا جملہ مکمل کیے بغیر رک گئے
پھر کچھ دیر خاموش رہ کر انہوں نے اپنے آپ کو سنبھالا اور اپنی گفتگو دوبار شروع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے اپنے پلان کے مطابق باولنگ کی
جو کوچز نے بتا یا تھا اسی پلان پر ہی عمل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے ماں باپ کے نام کرنا چاہتا ہوں۔
شیئر کریں